ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد، سراج الحق سے ملاقات

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کے لیے جماعت کے مرکز منصورہ پہنچے، منصورہ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ آصف علی زرداری جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے، جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کس کو ووٹ دیں گے ، فیصلہ سراج الحق آصف زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں