سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کسان شہد کے چھتے چوری ہونے سے پریشان ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقتے وڈ لینڈ کے ہزاروں ایکڑ باغات پر 1036 چھتے لگائے گئے تھے ، جن میں سے 282 غائب ہوگئے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے کسانوں نے اپنے چھتوں پر جی پی ایس لگانا شروع کردیے ہیں، تاکہ ان کی چوری کو روکا جاسکے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا میں اس وقت باداموں کا موسم چل رہا ہے اور ان کی زرخیزی کے لیے شہد کی مکھیاں درکار ہوتی ہیں جو مختلف کمپنیاں چھتوں کی صورت میں فراہم کرتی ہیں۔ ان کا کرایہ مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر تک ہوتا ہے۔
The post امریکا: شہد کے چھتے چوری ہونے سے کسان پریشان appeared first on Daily Jasarat News.