ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: شہروں‘ قومی شاہراہوں پر کسٹم و دیگر اداروں کی چیکنگ کا نوٹس

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہروں اور قومی شاہراہوں پر کسٹم اور دیگر اداروں کی غیر ضروری چیکنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے چیف سیکرٹری بلو چستان کو ہدایت کی کہ وہ فو ری طو ر پر اس سلسلے میں کسٹم اور دیگر اداروں کے حکام سے مذکو رہ چیک پوسٹوں سے متعلق را بطہ کریں۔ ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کوسٹ گاڑدز اور کسٹم سمیت دیگر اداروں کی صو بے کے مختلف شہروں اور قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیکنگ عوام کی آزادانہ نقل و حرکت اور بنیادی حقوق کے منافی عمل ہے، کسٹم، کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ وفاقی ادارے بین الاقوامی اور بین الصوبائی بارڈر پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بناکر اسمگلنگ کی روک تھام کریں، شہر کے اندر چیکنگ کسٹم اور دیگر وفاقی اداروں کا نہیں بلکہ پولیس کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد اور حقوق کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، میں نے گزشتہ روز بذریعہ سڑک اسلام آباد سے کوئٹہ کاسفر کیا اور دوسرے صوبوں میں شاہراہوں پر کسٹم یا کسی دوسرے ادارے کی چیک پوسٹ نہیں دیکھی لیکن ژوب سے کوئٹہ تک کسٹم اور دیگر اداروں کی بہت سی چیک پوسٹ قائم ہیں ، ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں