ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان اور امریکا نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے جاپان اور امریکہ نے ہمارے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے، واضح رہے کہ  قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی پیپلز لبریشن آرمی کا عزم متزلزل نہیں ہوتا۔

چین کی  وزارتِ دفاع کے ترجمان تھن کھہ فی کا کہنا تھا کہ تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے جاپان اور امریکہ نے ایک عرصے سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے۔ دونوں نے مختلف مواقع پر  تائیوان سے متعلق مسائل پر ہیرا پھیری کی۔ یہ غلط بیانات  اور اعمال نہ صرف “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوت کو غلط اشارہ دے رہے ہیں بلکہ آبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی برادری واضح طور پر دیکھ رہی ہے کہ کون  بین الاقوامی قوانین کو توڑ رہے ہیں، دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اور علاقائی انتشار پیدا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ  قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی پیپلز لبریشن آرمی کا عزم متزلزل نہیں ہوتا۔ ہم “تائیوان کی علیحدگی” کے لیے کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت اور  کوششوں کو پوری عزم سے ناکام بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں