ابوظبیی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کا واحد جوہری بجلی گھر سکیورٹی کے خطرات سے اچھی طرح محفوظ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوہری بجلی گھر سکیورٹی کے اعلیٰ اصولوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور ہم نے سائبرسیکورٹی کے ضوابط جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا نے 2017 ء میں البرکہ پلانٹ کی طرف کروزمیزائل داغنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن متحدہ عرب امارات نے اس کی تردید کی تھی۔ حوثیوں نے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کئی بار دھمکی دی ہے۔