ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق سفارتکار تجمل الطاف کی یاد میں آئی پی ایس میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)مرحوم ایمبیسیڈر (ر) تجمل الطاف کی یاد میں آئی پی ایس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دفتر خارجہ اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) کے متعدد ساتھیوں نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تعزیتی اجتماع کی صدارت چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمن نے کی جبکہ اس میں شریک افراد میں مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور ہم عصر سفارت کاروں نے شرکت کی جن میں سابق سیکرٹری خارجہ وسفیر (ر) شمشاد احمد خان، سابق سفرا ء سیدابرار حسین، ایاز وزیر، اشتیاق حسین اندرابی، خالد محمود، نائلہ چوہان، سابق وفاقی سیکرٹری مرزا حامد حسن، بریگیڈئر (ر) طغرل یامین، آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ اورمرحوم کے بیٹے صبور الطاف شامل تھے۔ تعزیتی اجلاس میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری سہیل محمود کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ شکیل اصغر نے کی مقررین نے مرحوم سفارت کارکے ساتھ اپنی وابستگی اور ہمدردی کا بھرپور اظہار کیا اور انہیں پاکستان کے خارجہ امور کا ماہر اور محب وطن نمائندہ قرار دیا جن کی سفارتی اور علمی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ شرکاء نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں