ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کریگی،عثمان بزدار 

لاہور: وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔

اپنے ایک  بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام جا ن چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں