ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے  الخدر قصبے میں شہید کیا۔قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔

اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا۔اسرائیل نے1967 میں مغربی کنارے پرقبضہ کیا تھا۔اسرائیل مغربی کنارے میں درجنوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرچکا ہے جس میں 5 لاکھ سے زائد یہودی رہائش پذیرہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں