ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ تاریخ میں ساتویں وکٹ پر دوسری بڑی پارٹنز شپ قائم

چٹاگانگ(جسارت نیوز) افغانستان اور بنگلا دیش کے مابین کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں عفیف حسین اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کردی۔بنگلا دیش کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان کو 216 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 6 کھلاڑی میں محض 45 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم عفیف حسین اور مہدی حسن نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔عفیف حسین نے 93 جبکہ مہدی حسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی اننگز میں 20 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں