ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ کی 100 تنظیموں نے اسرائیل بائیکاٹ مہم شروع کردی

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک میں 100تنظیموں نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپین سٹیزنز انیشیٹو اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی کمیشن صہیونی بستیوںکے ساتھ تجارت بند کرے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے جرائم اور آبادکاروں کے حملوں کی روک تھام کی جائے۔ بیان میں یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یورپی یونین اور مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کے درمیان تجارت پر پابندی عائد کرے۔ واضح رہے کہ 7ممالک میں 10لاکھ افراد کے دستخط ہونے پر یہ درخواست یورپی پارلیمان میں سماعت کے لیے پیش کی جاسکے گی۔ نومبر 2015 ء میں یورپی کمیشن نے اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر نشان لگانے پر اتفاق کیا تھا تاکہ ان میں فرق کیا جا سکے۔ ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے یورپ میں سول سوسائٹی کی 100 تنظیموں کی طرف سے شروع کی گئی مہم کا خیرمقدم کیا ہے۔

The post یورپ کی 100 تنظیموں نے اسرائیل بائیکاٹ مہم شروع کردی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں