یوکرین میں 30 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یوکرین کی سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف کا کہنا ہے یوکرین کی مشرقی سرحد پر روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد یوکرینی شہریوں کو کرفیو کے دوران گھروں میں رہنا ہو گا۔
یاد رہے کہ یوکرین کو اس وقت سنگین بحران کا سامنا ہے۔
روس کی جانب سے اس کی مشرقی ریاستوں کو تسلیم کیے جانے اور وہاں فوجی بھیجے جانے کے فیصلے نے روس اور یوکرین کے مابین تناؤ مزید بڑھا دیا ہے۔