نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 2030 ء تک 14 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حالات اگر برقرار رہے تو 2100 ء تک جنگلاتی آگ میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس کے ردعمل کے بجائے اس کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ کہ اقوام متحدہ نے ماحولیاتی اسمبلی نے جی آر آئی ڈی ارنڈل آب و ہوا کی غیر منافع بخش تنظیم کے تعاون سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔
The post ۔ 6 برس میں جنگلاتی آگ میں 14فیصد اضافہ ہوگا‘ ماہرین appeared first on Daily Jasarat News.