ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوبار� ایلکس �یلز کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل میں سخت بائیو سیکیور ببل کو جواز بناکر ٹورنامنٹ چھوڑ جانے والے ایلکس ہیلز پشاور زلمی کے خلاف دوسرے الیمنیٹر میچ میں ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ذرائع کے مطابق ہیلز کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کا بگ بیش لیگ میں کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا اور رولز کے مطابق اگر 28 روز میں کوئی کھلاڑی کوویڈ کا شکار ہوکر آئسولیشن میں رہ چکا ہو تو اسے دوبارہ سے قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی واضح کیا ہے کی بگ بیش لیگ کے آخر میں ہیلز کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے لہذا اب وہ براہ راست میچ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایلیمینٹر ون کا میچ بدھ کی شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ 25 فروری کو ملتان اور لاہور کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سے کھیلے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں