ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مائیکل وان کی جانب پاکستان سپر لیگ کی ایک بار پھر تعری�

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ  کی ایک بار پھر کھل کر تعریف کی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے سنسی خیز پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری  ہیں ، 27 فروری کو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ایسے میں مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں پی ایس ایل کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ پی ایس ایل میں اعلی معیار کے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کے مقابلے میں  پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ ہی مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں