ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں صحافی غیر محفوظ اور فنڈ نہ ہونے سے مسائل ہیں،غلام حسین

 

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) سندھ میں صحافی غیر محفوظ اور حکومت چھوٹے شہروں کے پریس کلبز کو فنڈ فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے مالی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صحافی اتحاد خیرپور کے صدر غلام حسین چانگ سندھ صحافی سنگت کے مرکزی وائس چیئرمین محمد بچل ہنگورو،جمال محمود کھڑو، محمد جمن سولنگی،پی پی پی رہنماء عباس راجپر نے پریس کلب شاہ جی مشین کے نئے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلبوں کو فنڈفراہم نہیں کیا جا رہا ،صحافیوں کے تحفظ کے لیے جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جبکہ پریس کلب شاہ جی مشین کا صدر نظیرحسین سینئر نائب صدر، غلام باقرنائب صدر، وقار علی نائب صدر، ذوالفقارسہتوجنرل سیکرٹری، علی داد راجپرجوائنٹ سیکرٹری، سید آصف شاہ پریس سیکرٹری، حیدر سولنگی فنانس سیکرٹری، مختار راجپر آفس سیکرٹری، بلاول علی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین، محمد جمن سولنگی اراکین، بشیراحمدسولنگی،کرم حسین سولنگی اور دیگرمنتخب ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں