ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی انتشار ایسا دیکھ رہا ہوں ان کو لینے کے دینے پڑ جا ئیں گے ، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار ایسا دیکھ رہا ہوں ان کو لینے کے دینے پڑ جا ئیں گے ،عمران خان کے اتحادی اس کے ساتھ رہیں گے۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار ایسا دیکھ رہا ہوں ان کو لینے کے دینے پڑ جا ئیں گے،بکنے والے لوگ کسی کو منہ دکھانےکےلائق نہیں رہیں گے، عمران خان کے اتحادی اس کے ساتھ رہیں گےپاکستان کےادارے منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کاروبار بن جائے تو نتائج اچھے نہیں ہوتے،جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو وہ ووٹ کو زلت دے رہے ہیں ،عمران خان کے اتحادی اس کے ساتھ رہیں گے  پاکستان کے ادارے منتخب حکومت کے ساتھ  کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں خریدو فروخت کا بازار گرم ہواتوجھاڑو پھر جائے گا،وزیراعظم کا دورہ روس کامیاب رہاعام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے ،اپوزیشن تیاری کرے  ۔نواز شریف نے 172 بندے پورے کرنے کی زمہ داری زرداری پر لگائی ہے،خریدو فروخت کےبازارمیں عمران خان ڈرون حملہ کرے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں