ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمانت خارج ‘ (ن) لیگی ایم این اے ملک سہیل خان سیشن عدالت سے فرار

گوجرانوالہ(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان جعلی چیک کے مقدمے پر ضمانت خارج ہونے پرگوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے (ن) لیگ کے ایم این اے کی ضمانت خارج کی۔این اے 56 اٹک
2 سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان 6 کروڑ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج صابر سلطان نے لیگی ایم این اے کی ضمانت خارج کر دی، بحث کے دوران ممبر قومی اسمبلی عدالت میں موجود رہے، درخواست ضمانت کے فیصلے پر (ن) لیگی ایم این اے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں