ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہاجرین کا سیلاب روکنے میں مصر کی کوششیں قابل ستایش ہیں‘ ہنگری

قاہرہ: مصری وزیر خارجہ سامح شکری ہنگری کے ہم منصب پیٹر سجارتو کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو نے یورپ کی طرف تارکین وطن کا بہاؤ روکنے سے متعلق مصری کوششوں کی قابل تحسین قرار دے دیا۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ مصرکی امداد کے سلسلے میں حمایت کرے۔ مصر کے دورے کے دوران پیٹر سجارتو نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات بھی کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی افریقا کو مشرق وسطیٰ سے ملانے والا ملک مصر یورپ کی طرف بڑھتے ہوئے تارکین وطن کے سیلاب کو ممکنہ حد تک کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں