ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ ہوگئے

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین طبیعت ناساز ہونے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی طیارے پر لندن روانہ ہوئے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما عون چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اور کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے ہر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے، تاہم اب وہ طبی چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ایک ہفتہ رہیں گے۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کے لئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں