ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خود کو ججز کا پی ایس او ظاہر کرنے والا ملزم پکڑا گیا

اسلام آباد: دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے اہم کارروائی کے دوران فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق خود کو ججز کا پی ایس او ظاہر کرنے ولاے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سپریم کورٹ ججز کا پی ایس او ظاہر کر کے لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سرکاری افسران سے سپریم کورٹ کے نام پر فیور لیتا تھا، ملزم اپنے آپ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر بھی متعارف کرواتا تھا۔

تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سے بھی تصدیق کروائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں