ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں صحافی محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کر لی ۔ جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے درخواست پر سماعت کی ۔ صحافی محسن بیگ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موکل کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی
مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا گیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں