ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری میں سلنڈر دھماکے میں 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رہائشی عمارت میں آج صبح پیش آیا، سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت دو بچے زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا سلنڈر یا گیزر کا ہو سکتا ہے۔

سلنڈر دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لیتے ہوئے رہائشیوں کو فوری طور پر عمارت خالی کرا دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقےمیں 5 ماہ سے گیس کی فراہمی بندہے جس کے باعث علاقہ مکین گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقے میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں