ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے کاروبار کے دروازے کھل چکے ہیں،مشیر تجارت

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے وڈیو کانفرنس ہوگی۔معاون خصوصی رزاق داؤد نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئینگے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی، گڈز ایکسپورٹ کا ہدف 31بلین اور سروسز کا 7 بلین رکھا گیا ہے، اپنی مصنوعات افغانستان کے راستے مختلف ملکوں میں بھیجیں گے۔رزاق داؤد کا کہناتھاکہ معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران عمران خان کا ماسکو کا دورہ امریکا اور روس میں پاکستان کی برآمدات کو متاثر نہیں کرے گا۔یوکرین پر حملے سے تجارت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ جب بھی اس طرح کے حالات بنیں اور تجارت سے متعلق مسائل جنم لیں تو آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ہم اس سے کس طرح مستفید ہوسکتے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ ملک کی مجموعی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ اچھی چیز یہ ہے کہ روس نے ہمارا خیر مقدم کیا ہے اور مسائل پر مذاکرات جاری ہیں، روسی وزیر تجارت کے ساتھ آئندہ ہفتے اجلاس بھی شیڈول کیا گیا ہے، لیکن تجارت میں بہتری آنے میں 6 ماہ لگیں گے۔بھارت سے تجارت سے متعلق عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ میری رائے میں پاکستان کو بھارت سمیت دنیا بھر سے تجارت کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں