ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانیوں کی فکرنہیں‘پلوشہ خان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی بے آسرا ہیں۔ ہزاروں پاکستانی اپنے پیاروں کے لیے پریشان ہیں مگر نالائق وزیراعظم کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے جبکہ پاکستان کا وزیر خارجہ سفید چادر اوڑھ کر سو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خارجہ کی ذمے داری تھی کہ وہ سفارتی تعلقات بروئے کار لاتے ہوئے
یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنائے۔ سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ایسے وقت میں وزیر خارجہ کو پولینڈ میں ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرتے مگر نالائق وزیر خارجہ سندھ میں مریدوں سے چندا وصول کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں