ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین میں پھنسے 35 پاکستانی طلبا پولینڈ پہنچ گئے

یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا گیا جنہیں لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  یوکیرین میں سفارتخانہ پاکستان نے  35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا  جو کہ   پولینڈ میں سرحد ی علاقے میں قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔

جس کے بعد اب پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں