ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین کے کھلے سمندر میں جاپانی مال بردار بحری جہاز میزائل کا نشانہ بنا

اطلاع کے مطابق  یوکیرین کے کھلے سمندر میں ایک جاپانی فرم  کے مال بردار بحری جہاز پر ایک میزائل آن لگا ہے جس سے عملے کا ایک  کارکن زخمی ہو گیا۔

کیوڈو ایجنسی کے مطابق مغربی جاپان کے ایہائم صوبے میں رجسٹرڈ شپنگ کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ اسود میں سفر کرنے والے نمورا قوین مال بردار بحری جہاز  میزائل کا نشانہ بنا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز پر سوار 20 فلپائنی عملے کے ارکان میں سے ایک زخمی ہوگیا۔

مال بردار جہاز فی الحال سفرکرنے کے قابل ہے اور نقصان کے جائزے کے لیے اس نے اپنا  رخ  ترکی کی جانب موڑ دیا ہے

کیوڈو  نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے حکام کے مطابق بحری جہاز کو روسی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں