ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل روس۔یوکرین بحران میں مصالحت کر سکتا ہے:نفتالی بینیٹ

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوتن سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی پینیٹ  نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین جنگ رکوانے میں مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو روسی صدر نےاسرائیلی وزیراعظم کوبیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتایا۔

اس موقع پر گفتگو میں ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھاکہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کرکے اچھا موقع گنوادیا، روسی فوج کے خصوصی دستے ملک کا دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل روس نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر غیرجانبدار رہنے کی شرط پر یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی تھی اور بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکراتی وفد بھی بھیج دیا ہے تاہم یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں