ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رضوان فیصلہ سازی میں ہچکچاتا نہیں، مشتاق احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایماندار ہے اور فیصلہ سازی میں ہچکچاتا نہیں جبکہ اس میں ایک بڑا کپتان بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کا کریڈیٹ لیڈرشپ کو جاتا ہے، رضوان اور اینڈی فلاور کی قیادت میں سب نے مل کر کھیلا ہے، محمد رضوان ایماندار ہے اور فیصلہ سازی میں ہچکچاتا نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، وہ پلیئرز کو گرنے نہیں دیتا ہے، کوئی پلیئر آف ٹریک ہوتا ہے تو اس کو اچھے انداز سے سنبھالتا ہے، رضوان سب کی بات سنتا اور مشورہ کرکے فیصلہ کرتا ہے۔مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ رضوان میں ایک بڑا کپتان بننے کی صلاحیتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہنواز دہانی پوری ٹیم کو اٹھاکر رکھتا ہے، وہ میچ کی جان ہے، اس نے اپنی کارکردگی اور جشن سے لوگوں کے دل جیتے ہیں، اس کو بس یہ سمجھنا ہے کہ کب کیسے جشن منانا ہے، پوری ٹیم شاہنواز دہانی کی موجودگی کو انجوائے کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں