ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز خٹک کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ غلط نکلا اب پیٹرول کی باری

نوشہرہ: وزیردفاع پرویزخٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کرنےکا اعلان کریں گے۔

نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بلند و بانگ دعوے کردیے، وزیراعظم پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ اس کے لیے حکومت 250 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس سے پیٹرول سستا ہوجائے گا اور 4 ماہ تک دوبارہ قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

پرویز خٹک کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر کیا گیا دعویٰ بھی غلظ ثابت ہوا کیونکہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ،لیکن پرویز خٹک نے یہ دعویٰ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ بی اے پاس بیروز گا ر طلبہ کو 10ہزار سے 20ہزار مہینہ بھی ملے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں