ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کل سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی : سندھ حکومت نے شب معراج کی مناسبت سے منگل کو صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل منگل یکم مارچ کو شب معراج کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سیکریٹری تعلیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طے کردہ سالانہ سرکاری چھٹیوں کی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بھی دی گئی جس کے مطابق کل 27 رجب یکم مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں