ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: لاہور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ بلوچستان کے ضلع پشین میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع پشین کے علاقہ خانوزئی میں پیش آیا، جہاں لاہور سے کوئٹہ جانیوالی سپر میختر کی کوچ سامنے سے آنیوالے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ20 سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں