ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ سے اچھے معاہدے کی کوشش میں ہیں‘ ایرانی وزیر خارجہ

تہران (صباح نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور 5 عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا مذاکرات کے باقی ماندہ مسائل قابل حل ہیں اور ان پر اتفاق کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مغربی فریق حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی اور جوہری معاہدے کے لیے مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینٹر انریکہ مورا کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات کے دوران ایک اچھے معاہدے کی کوشش میں ہے تاہم قومی مفادات ہماری ریڈ لائن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں