ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے 5710 فوجی مارے گئے ہیں: یوکرین کا دعوی

یوکرین نے روس کے 5710فوجی ہلاک اور29  ہیلی کاپٹر مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کی نائب  وزیردفاع  ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعوی کیا کہ 5 روز کی لڑائی میں روس کے 5710فوجیوں ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز،198 ٹینک،846 بکتر بند گاڑیاں،77 توپیں،دو بحری جہاز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے جبکہ دو سو روسی فوجی قیدی بنائے گئے ہیں۔

روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں