ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم میں سے کوئی بھی وقار سے محروم نہیں ہوا: موناسٹریوسکائی

یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹریوسکائی نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔

موناسٹریوسکائی نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ملک کے دفاع میں مصروف ہر کوئی دن رات کے فرق سے اور وقت کے احساس سے محروم ہو چکا ہے لیکن کوئی بھی وقار کے احساس سے محروم نہیں ہوا”۔

پانچ روز قبل روسی حملوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب اور مشرق میں جھڑپیں جاری ہیں۔ قومی پولیس یونٹوں سمیت ہر کوئی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولیس کے مورچے چھوڑنے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

وزیر داخلہ ڈینس موناسٹریوسکائی نے کہا ہے کہ ” میں پوری سچائی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ملکی دفاع میں مصروف ہر کوئی دن رات کے فرق سے اور وقت کے احساس سے محروم ہو چکا ہے لیکن کوئی بھی وقار کے احساس سے محروم نہیں ہوا”۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں