ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انضمام الحق کل  52برس کے ہوجائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق 52برس کے ہو گئے ان کی سالگرہ  3مارچ جمعرات کو منائی جائے گی ۔

انضمام الحق 3مارچ 1970ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیںان کو انضی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ22نومبر 1991ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں