ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثابت کروں گا PTI نے اپنے یوٹیوبر چینلز میں بھرتی کروائے، وہ ان کے پے رول پر ہیں

سینیئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ کون کون سے یوٹیوبرز حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے پیرول پر ہیں۔

24 نیوز پر پروگرام ‘نسیم زیرا ایٹ 8’ پر گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور ان کے وزیر اطلاعات کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں بتاؤں گا کہ آپ کی حکومت کون کون سے یوٹیوبر کو حکومت کے عہدے دیے، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے اور جب وہ وہاں پر نہیں چل سکے تو آپ نے ان کو مختلف چینلز میں بھرتی کروایا ہوا ہے۔

حامد میر نے کہا کہ وہ لوگ حکومتی جماعت کے پیرول پر ہیں اور PTI ہی ان کو پیسے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ الزام نہیں لگا رہے بلکہ دعویٰ کر رہے ہیں۔ “مجھے غلط ثابت کریں۔ آپ کو چیلنج کرتا ہوں”۔

پیکا قانون ترمیمی آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ 2016 میں بنا تھا تو اس وقت تو PTI نے صحافیوں کی آواز میں آواز ملائی تھی اور اسے فسطائی قانون قرار دیا تھا۔ ہم نے بھی اس وقت یہی کہا تھا کہ یہ فسطائی قانون ہے۔ “لیکن اب آپ اس فسطائی قانون میں ترمیم کر کے اسے آگے بڑھا رہے ہیں تو اس کو مزید فسطائی قانون بنا رہے ہیں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں