ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے فروری میں8 کشمیری شہید کیے

سری نگر( آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، روز ظلم کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے، فروری کے مہینے میں قابض فوج نے نہتے 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالے قانون کے تحت 107 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پْرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔قابض فوج نے 179نام نہاد سرچ آپریشن کیے جبکہ 7 گھروں کو تباہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 95 ہزار 979 کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 7 ہزار 232 افراد کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1 لاکھ 64 ہزار 230 عام شہریوں کو بے قصور گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی دردندوں سے خواتین بھی محفوظ نہیں اور ان سالوں میں 11 ہزار 250 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں