ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی کے تاریخی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بھرپور تیاریاں شروع کررکھی ہیں تاہم سیریز کا پہلے ٹیسٹ میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کو متاثر کرسکتی ہے۔ 5 روزہ میچ کے پہلے دو دنوں کی پیشنگوئی واضح ہے لیکن آخری3 دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں