کراچی میں الیکٹرانکس شوروم پر تنہا واردات کے لئے آئے ڈاکو کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ شوروم میں بیٹھےتین افراد نےملزم کو پکڑ لیا۔ناظم آباد چورنگی پر دو روز قبل پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ہاتھ میں پستول تھامے ملزم الیکٹرانکس شوروم میں داخل ہوا۔وہاں بیٹھے تین افراد میں سے ایک نے جھپٹ کر ملزم کو دبوچ لیا۔پھر دیگر دو افراد بھی اس پر پل پڑے۔ ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلبہار پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ پولیس کےمطابق ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور لوٹ مار کرنے کے پر دومقدمات درج کئے گئے ہیں۔
No related posts.