ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وفد کے دورہ تائیوان پر چین کا سخت رد عمل

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکی وفد کے دورئہ تائیوان کی مذمت کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ امریکا جسے بھی تائیوان کی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھیجے گا وہ ناکام ہو کر رہے گا۔واضح رہے کہ امریکی وفد میں جارج بش اور اوباما کی انتظامیہ کے سابق عہدیدار شامل ہیں۔ تائیوان کے ہوائی اڈے پر امریکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سابق چیئرمین مائیک میولن 5رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جو 2روزہ دورے کے دوران تائیوان کی صدر سائی انگ وین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں