ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں ، 440شہری جاں بحق

جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے جنوب مغرب میں حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 440 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارے کے مبصرین نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی حالت میں واپس آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح سیاسی کشمکش اور نسلی تشدد کے واقعات پہلے سے ہی نازک امن کی صورت حال کو تباہ کی دہانے پر دھکیل رہے ہیں۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں صدر سلوا کیر کی وفادار مسلح افواج کے ارکان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق رپورٹ میں فوجیوں اور عسکریت پسندوں پر نہ صرف قتل بلکہ اغوا اور خواتین سے زیادتی اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

The post جنوبی سوڈان میں جھڑپیں ، 440شہری جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں