ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: کتوں کی بہتات سے شہریوںکی جان کو خطرات

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی بہتات ، شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق لطیف آباد میں پاگل کتے نے 4 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ، جنہیں علاج کیلیے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، شہر میں کتا مار مہم مؤثر طورپر نہ چلائے جانے کے باعث شہری غیر محفوظ ہوتے جارہے ہیں۔ لطیف آباد یونٹ نمبر8 کے گنجان آباد علاقہ خواجہ کالونی میں پاگل کتے نے بچوں سمیت 4فراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں علاج کیلیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا
گیا ہے۔ لطیف آباد نمبر5,4,8,11,12,10,سمیت دیگرعلاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو اکثر بچوں اور علاقے کے لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کیخلاف بلدیہ کے عملے کو کئی بار شکایت بھی کی لیکن محض خانہ پوری کیلیے کتا مار مہم شروع کی جاتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں