ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی پر بھرپور جواب دینگے، امیر البحر

پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی سی سپارک مشق کے دوران پی این ایس ظغرل میں تعینات جوانوںسے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) سربراہ پاک بحریہ نے بحری مشق سی اسپارک 2022 ء کے دوران بحری جہازوں ،کوسٹل اور کریکس کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اورماڑہ ،سجاول اورشاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیرالبحر نے کھلے سمندر میں پی این ایس طغرل اور طارق کا دورہ بھی کیا اور
مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا. دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امیر البحر نے ملکی سمندری حدود کے دفاع میں افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پربھرپور ردعمل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں