ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وکھری ٹائپ کا آدمی ہوں،اتنا برداشت کرسکتا ہوں جتنا عمران خان کا احترام ہے: عامر لیاقت حسین

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وکھری ٹائپ کا آدمی ہوں، اتنا ہی برداشت کرسکتا ہوں جتنا خان صاحب کا احترام ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان میرے معاملے پر خاموش ہیں تو آپ کو وفا کا کون سا کیڑا کاٹ رہا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ میں رؤف کلاسرا، یا ارشاد بھٹی صاحب سمیت ان صحافیوں میں سے نہیں جو بکواسیات سن کر خاموش رہیں۔

اس سے قبل اپنی ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بڑا نام، ایک مشہور شخصیت بہت جلد متحدہ لندن میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ بانی تحریک کی اجازت سے پاکستان میں پارٹی معاملات کی نگرانی کرے گی۔

عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بہت جلد کلین چٹ دے گی۔ مارچ کے مہینے میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پیکا آرڈیننس کے ساتھ نہیں، اس میں جلد ترامیم ہوں گی۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی صاحبان بھی اس کے خلاف ہیں۔ میں خود ایک صحافی ہوں، اپنی برادری کے خلاف نہیں جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں