ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کی مدد کر کے دل جیت لیے

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے روسی حملے کے نتیجے میں ملک میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پناہ دینے کے فیصلے نے بہت سے دل جیت لیے ہیں۔

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو پاکستانی سفارتخانہ نکال رہا ہے، یوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم نے بڑی زبردست ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی سفارت خانے کے اندر بھارتی طلبہ کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے، یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اس اقدام کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اور طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں