ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں پھنسے 1250 پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا

کیف: یوکرین میں پھنسے 1250 پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔

یوکرین میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین-ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ 19 افراد یوکرین-رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔ر چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔

سفارتخانے نے کہا کہ یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور 3000 پاکستانی طلبا مقیم تھے، اکثرپاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑدیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں