واشنگٹن :یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
وائٹ ہا ﺅس نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈے گا،امریکی حکومت روس کے امیر ترین افراد کے اثاثے منجمد کر ے گی جس میں کشتیاں، اپارٹمنٹس اور غیر قانونی دولت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق پابندیوں میں روسی صدر کے ترجمان بھی شامل ہیں۔دوسری جانب پینٹاگون اور روسی وزارت دفاع کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی گئی ، امریکی میڈیا کے مطابق ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد کشیدگی میں اضافے اور فوجی تصادم کو روکنا ہے۔اس سے قبل شام کی جنگ کے دوران روس اورامریکہ کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی۔
