ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی آبادی کا 49.9 فیصد خواتین پر مشتمل ہے

ترکی کی آبادی کا 49.9 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

ترکی کے ادارہ شماریات نے "شماریات کے ساتھ خواتین 2021” کے زیر عنوان تحقیقات  کے  نتائج کا اعلان  کردیا ہے۔

ان نتائج کے مطابق  ترکی کی آبادی کا 49.9 فیصد خواتین اور 50.1 فیصد مرد وں پر مشتمل ہے۔

ان نتائج کے مطابق ترکی کی خواتین کی آبادی 42 ملین  252 ہزار  172 ہے جبکہ   مردوں کی آبادی 42  ملین  428 ہزار 101  ہے۔

خواتین اور مردوں کے درمیان یہ متناسب توازن 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حق میں بدل گیا ہے، جس کی وجہ خواتین  کا مردوں کے مقابلے میں طویل عرصے تک زندہ رہنا ہے۔

60-74 سال کی عمر کے گروپ میں خواتین کی آبادی کی شرح 52.3 فیصد  ہے تو ، یہ 90 اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں 73.2 فیصد  تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں