ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین تنازع ، انگلش فٹبال کلب چیلسی برائے فروخت

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششیں شروع کردیں۔انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم فروخت کررہے ہیں اور اسی تناظر میں انہوں نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے کہ وہ اس کلب کے لیے پیشکشیں جمع کرائیں۔2003سے کلب کے مالک رہنے والے رومن ابرامووچ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کلب کے لیے کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی ان چند سرمایہ کاروں میں سے ہیں جنہوں نے یہ کلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے انہوں نے اقدامات بھی شروع کردیے ہیں۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جاوید آفریدی کی ٹیم نے بدھ 2 مارچ کی سہ پہر برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی۔ تاہم جاوید آفریدی سمیت ایشیا سے تعلق رکھنے والا سرمایہ کاروں کا ایک گروپ ہے جو اس کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ان کا ماننا ہے کہ یہ ہی وقت ہے کہ فٹبال کلب میں سرمایہ لگایا جاسکتا ہے، ان کے مطابق ایشیا سے کسی کو آگے آنا چاہیے اور فٹبال کلب میں پیسہ لگانا چاہیے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاوید آفریدی کی ٹیم کلب خریدنے کے لیے گفت و شنید کررہی ہے۔تاہم جاوید آفریدی سمیت ایشیائی سرمایہ کاروں کے گروپ کو سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں