ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلاسٹک کے خاتمے کیلئے عالمی معاہدہ ، اطلاق 2برس بعد ہوگا

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 175 ممالک نے پلاسٹک کی تیاری اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیے ۔ اس معاہدے کی رو سے دستخط کرنے والے 175 ممالک پلاسٹک سازی، استعمال اور اسے ٹھکانے لگانے کے تمام مراحل پر عمل یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔ اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ اینگر اینڈرسن نے اسے 2015 ء کے پیرس معاہدے کے بعد سب سے بڑا ماحولیاتی معاہدہ قرار دیا ہے۔ کینیا کے شہر نیروبی میں منعقدہ اقوامِ متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک1950 ء کے بعد سے اب تک 9 ارب ٹن پلاسٹک تیار کرچکے ہیں ، جو اب فضا، زمین، سمندر، کھیتوں اور ہر مقام کے لیے ایک وبال بن چکا ہے۔ معاہدہ طے ہونے کے بعد اب اس کے اطلاق پر غور ہوگا اور ممکنہ طور پر 2024 ء سے اس پر عمل شروع ہوجائے گا۔ اس موقع پر جاپان نے کہا کہ صرف سمندروں میں پلاسٹک پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ لیکن اکثریت نے ہر سطح پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ غریب ممالک نے اعتراض کیا کہ امیر ممالک یہ تبدیلی جلد اختیار کرلیں گے ،جب کہ غریب ممالک کو مالی مدد کی ضرورت ہوگی۔ مکمل پابندی سے قبل دنیا کو اس کے متبادل اوروابستہ روزگار کے دیگر طریقوں پر غور کرنا ہوگا۔

The post پلاسٹک کے خاتمے کیلئے عالمی معاہدہ ، اطلاق 2برس بعد ہوگا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں